ایرانی بسیج کمانڈر حسین طائب کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ

تہران: (دنیا نویز) ایرانی بسیج کمانڈر حسین طائب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی ایران مخالف پالیسی تبدیل ہو چکی ہے۔

اپنے بیان میں حسین طائب نے کہا کہ جنگی حکمت عملی ناکام ہونے کے بعد امریکا نے فوجی فتح کی کوشش ترک کر دی ہے، امریکا نے اب ایران پر سیاسی، سماجی اور علاقائی دباؤ کی پالیسی اختیار کر لی ہے۔

حسین طائب کا مزید کہنا تھا کہ طاقت کا عالمی نقشہ تبدیل ہو رہا ہے، امریکا اب دنیا کا مرکز نہیں رہا، امریکی جنگی حکمت عملی ناکام ہوچکی ہے، یہی وجہ ہے کہ اب ایران پر مختلف محاذوں سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...