پوتن کا آئندہ پارلیمانی انتخابات پر اعتماد، ملک کے استحکام اور سیاسی نظام کی پختگی کا اظہار

ماسکو:(شاہد گھمن) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ آئندہ سٹیٹ ڈوما انتخابات ملک کے استحکام، روسی سیاسی نظام کی پختگی اور بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کی توثیق کریں گے۔

یونائیٹڈ رشیا پارٹی کی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پوتن نے آئندہ پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔

روسی صدر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ آئندہ انتخابات ایک بار پھر ملک کے استحکام اور روس کے سیاسی نظام کی پختگی کو ثابت کریں گے۔

پوتن کا کہنا تھا کہ انتخابات سے یہ بھی ظاہر ہوگا کہ روس کا سیاسی نظام کسی بھی قسم کے بیرونی خطرات، دباؤ، بلیک میلنگ یا جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

صدر پوتن نے مزید کہا کہ وہ اس حوالے سے پُراعتماد ہیں کہ آئندہ اسٹیٹ ڈوما انتخابات ملک کے سیاسی نظام کی مضبوطی اور استحکام کی عکاسی کریں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...