محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج رات اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کل اتوار کو بھی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

اسلام آباد، راولپنڈی، مردان، صوابی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد اور راولپنڈی کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...