ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 16 سالہ بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست دیدی
نیدرلینڈز: (دنیا نیوز) ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن میچ میں پاکستان نے جاپان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی، نیدرلینڈز میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان کی یہ پہلی کامیابی ہے۔
ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے 16 سال بعد کسی بھی میچ میں پہلی کامیابی حاصل کی ہے، اس سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم نے 2010 کے ہاکی ورلڈ کپ میں اسپین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔
پاکستان 2014 کے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکا تھا، جبکہ 2018 کے ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم ایک میچ بھی نہیں جیت سکی تھی۔
جاپان کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے دو، حنان شاہد اور حماد نے ایک، ایک گول کیا، پاکستان کو جاپان کے خلاف 3-4 گول کی برتری حاصل ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments