بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: عابد شیر علی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر عابد شیر علی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے، دعاگو ہوں اللہ تعالیٰ بانی پی ٹی آئی کو صحت دے، سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن انسانیت کا معاملہ ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’بات نکلے گی‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ہسپتال کے باہر سکیورٹی کے معاملات میں رخنہ ڈالا گیا، کارکنوں کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے، حکومت نے جو اقدام کیا اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
عابد شیر علی نے کہا کہ تحریک انصاف کی توہین عدالت کی درخواست سمجھ سے باہر ہے، درخواست میں وزیراعظم اور حکومت کو فریق نہیں بنایا جاسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیل انتظامیہ نے اپنے قواعد و ضوابط کے تحت چلنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments