ڈجکوٹ تا تاندلیانوالہ شاہراہ تین دہائیوں سے خستہ حالی کا شکار
سمندری (نمائندہ دنیا) تحصیل سمندری سمیت تین تحصیلوں کو ملانے والی ڈجکوٹ تا تاندلیانوالہ اہم شاہراہ گزشتہ تقریباً تین دہائیوں سے عدم توجہی کا شکار ہے اور اب جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کر انتہائی خستہ حالی کا منظر پیش کررہی ہے۔
سڑک کی تباہ حالی کے باعث اردگرد کے تقریباً 70 دیہات کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے ڈجکوٹ تا تاندلیانوالہ شاہراہ کا فوری سروے کروا کر اسے ترجیحی بنیادوں پر ازسرنو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments