ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم کا جڑانوالہ کے مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ تعلیم فاروق قمر نے جڑانوالہ کے مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ کیا اور صفائی و ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سکول کھولنے سے قبل حکومت کی جانب سے جاری کردہ تمام ایس او پیز اور ضروری انتظامات ہر صورت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے مختلف سکولوں میں بہترین صفائی و ستھرائی کے انتظامات پر اساتذہ اور ہیڈ ماسٹرز کو مبارکباد بھی پیش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments