جڑانوالہ : عشقِ مصطفیٰ ﷺ سے سرشار عظیم الشان میلاد ریلی

 جڑانوالہ : عشقِ مصطفیٰ ﷺ  سے سرشار عظیم الشان میلاد ریلی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) تحریک اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ رضویہ تعلیم القرآن اور جامع مسجد بلال، محمد علی پارک سے عشقِ مصطفیٰ ﷺ سے سرشار عظیم الشان میلاد ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت تحریک اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ کے فرزند صاحبزادہ فضل رسول حیدر رضوی نے کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رنگ زیب، علما کرام، طلبہ، تاجروں، وکلا اور عاشقان رسول ﷺ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے درود و سلام اور نعتیہ کلام پیش کیا۔ ریلی بلال مسجد محمد علی پارک سے شروع ہو کر پاکستانی گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...