چنیوٹ:ڈی سی نے شہریوں کے مسائل سنے، فوری حل کے احکامات

چنیوٹ:ڈی سی نے شہریوں کے  مسائل سنے، فوری حل کے احکامات

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے گزشتہ روز ڈی سی آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات تفصیل سے سنیں۔

مختلف علاقوں سے آئے سائلین نے انفرادی اور اجتماعی نوعیت کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسروں کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عوامی مسائل مقررہ وقت میں میرٹ اور شفافیت کے ساتھ حل کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...