مکوآنہ : ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والا صنعتی یونٹ سیل
مکوآنہ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹ کو سیل کردیا۔
روزنامہ دنیا نے دو روز قبل اشفاق ملز سیم نالے کے قریب ڈائنگ یونٹس کی جانب سے زہریلا دھواں چھوڑنے کے حوالے سے خبر شائع کی تھی، جس پر ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیااور محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم نے ڈائنگ یونٹ کا معائنہ کیا اور قواعد و ضوابط پورے نہ ہونے پر یونٹ کا کام رکوا کر اسے سیل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments