ایف ڈی اے : کمرشلائزیشن فیسوں کی 100 فیصد وصولی کا حکم
عدم ادائیگی کی صورت میں متعلقہ جائیدادوں کو سربمہر کر دیا جائے :ڈی جی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے کمرشلائزیشن فیسوں اور غیر قانونی ڈویلپمنٹ پر عائد جرمانوں کے بقایاجات کی ترجیحی بنیادوں پر سو فیصد وصولی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور عدم ادائیگی کی صورت میں متعلقہ جائیدادوں کو سربمہر کر دیا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ریونیو ریکوری کے اہداف کے حصول میں کسی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند کو ہدایت کی کہ ریونیو ریکوری مہم کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے ، مختلف مدات میں واجب الادا رقوم کی وصولی کے اعداد و شمار روزانہ کی بنیاد پر چیک کیے جائیں اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments