میونسپل کارپوریشن میں اینٹی لٹرنگ سکواڈ کا افتتاح کر دیا گیا

میونسپل کارپوریشن میں اینٹی لٹرنگ سکواڈ کا افتتاح کر دیا گیا

سڑکوں پر گاڑیوں کی کھڑکیوں سے کچرا پھینکنے والوں کے چالان ہونگے :کمشنر

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور ماحول دوست اقدامات کو فروغ دینے کے لیے اینٹی لٹرنگ سکواڈ نے باقاعدہ کام شروع کر دیا۔ کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے میونسپل کارپوریشن میں اینٹی لٹرنگ سکواڈ کا افتتاح کیا۔ کمشنر نے بتایا کہ اینٹی لٹرنگ سکواڈ شہری حدود میں کھلے عام کوڑا پھینکنے سے اجتناب اور جرمانوں کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی دے گا، جبکہ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے سڑکوں پر گاڑیوں کی کھڑکیوں سے کچرا پھینکنے والوں کے 50 ہزار روپے کے چالان کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ستھرا پنجاب ایجنسی اور میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے سکواڈ قائم کیا گیا ہے ، جس کے لیے ای بائیکس میونسپل کارپوریشن جبکہ افرادی قوت ستھرا پنجاب نے فراہم کی ہے ۔ شہر کو صاف ستھرا بنانا ترجیح ہے اور اس سلسلے میں عوامی آگاہی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کمرشل دکانوں کے مالکان و دکانداروں اور گھروں کے مکینوں سے اپیل کی کہ وہ کوڑا کھلے عام نہ پھینکیں بلکہ ستھرا پنجاب کی ٹیموں کے حوالے کریں یا کوڑا دان میں ڈالیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...