اٹھارہ ہزاری: پراپرٹی ٹیکس نوٹسز میں مبینہ غلط پیمائش، تصحیح کا مطالبہ

اٹھارہ ہزاری: پراپرٹی ٹیکس نوٹسز میں مبینہ غلط پیمائش، تصحیح کا مطالبہ

اور ڈی سی ریٹس کی مکمل جانچ پڑتال کرکے مبینہ غلطیوں کی تصحیح کرنے کا مطالبہ

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جھنگ کی جانب سے تحصیل اٹھارہ ہزاری میں جاری کیے گئے پراپرٹی ٹیکس نوٹسز پر شہریوں اور پراپرٹی مالکان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مبینہ غلط پیمائش کی نشاندہی کی ہے ۔پراپرٹی مالکان کے مطابق متعدد جائیدادوں میں اصل رقبے سے زائد پیمائش درج کی گئی ہے ، جس کے باعث ٹیکس کی رقم بھی زیادہ عائد ہونے کا خدشہ ہے ۔ شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ مارکیٹوں میں واقع بعض پراپرٹیز کے نوٹسز میں فرنٹ کا ڈی سی ریٹ لاگو کیا گیا ہے ، جبکہ مارکیٹوں کے اندر واقع دکانوں اور دیگر پراپرٹیز پر متعلقہ مارکیٹ کا ڈی سی ریٹ لاگو ہونا چاہیے ۔پراپرٹی مالکان نے ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس نوٹسز میں درج پیمائش اور ڈی سی ریٹس کی مکمل جانچ پڑتال کرکے مبینہ غلطیوں کی تصحیح کی جائے اور درست تفصیلات کے ساتھ نئے نوٹسز جاری کیے جائیں، تاکہ شہریوں کو اضافی ٹیکس کے بوجھ سے بچایا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...