مرغی فروشوں کی من مانیاں، ایک کلو کی قیمت پر 800 گرام گوشت

مرغی فروشوں کی من مانیاں، ایک کلو کی قیمت پر 800 گرام گوشت

بعض مرغی فروش گوشت کے ساتھ چربی اور پوٹ کلیجی کا وزن بھی شامل کرتے ہیں

چناب نگر (نامہ نگار) شہر اور گردونواح میں مرغی فروشوں کی جانب سے مبینہ طور پر کم وزن گوشت فروخت کرنے اور مقررہ قیمت سے زائد وصولی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ دکاندار ایک کلو گوشت کی قیمت وصول کرکے صرف 800 سے 850 گرام گوشت فراہم کر رہے ہیں، جس پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض مرغی فروش گوشت کے ساتھ چربی اور پوٹ کلیجی کا وزن بھی شامل کرتے ہیں، جبکہ صفائی کے نام پر گوشت کی مقدار مزید کم کرکے صارفین کے حوالے کی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ مرغی کے گوشت کی قیمت بھی مبینہ طور پر زیادہ وصول کی جا رہی ہے۔

شہریوں کے مطابق مہنگائی کے باعث مٹن اور بیف پہلے ہی غریب اور سفید پوش طبقے کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں، جبکہ مرغی کا گوشت بھی اب عام آدمی کے لیے خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کم وزن گوشت کی فروخت سے صارفین کو دوہرا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔شہریوں نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مرغی فروشوں کے وزن اور قیمتوں کی جانچ پڑتال کی جائے اور صارفین کو مقررہ نرخوں کے مطابق پورا وزن فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...