شہید انسپکٹر چودھری صادق کی 29ویں برسی، پولیس دستے کی سلامی
پولیس افسران نے قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، خوانی بھی کی گئی
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر دورانِ ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والے انسپکٹر چودھری صادق گجر شہید کی 29ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ پولیس افسران نے شہید کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، پولیس دستے نے سلامی پیش کی جبکہ فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ انسپکٹر چودھری صادق گجر 25 ستمبر 1997 کو بہاولپور میں فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے تھے ۔ ان کا تعلق تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے چک نمبر 76 ج ب جوداں سے تھا۔برسی کے موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل شاہد گجر، ایس ایچ او تھانہ ساندل بار انسپکٹر ثاقب ریاض مہیس، ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا سب انسپکٹر رائے افضال احمد کھرل اور دیگر پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔شہید انسپکٹر چوہدری صادق گجر، ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ انسپکٹر منصور صادق گجر کے والد تھے ۔ پولیس حکام کے ترجمان کے مطابق محکمہ پولیس کے شہداء اس کا فخر ہیں اور شہداء کے اہل خانہ کو خوشی اور غمی کے مواقع پر کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments