آر پی او کا جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ، اہلکاروں کے مسائل سنے
سہیل اختر نے پولیس کارکردگی، جرائم کے تدارک اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ لی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے ضلع جھنگ کا دورہ کیا۔ ڈی پی او آفس جھنگ پہنچنے پر ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر اور دیگر پولیس افسران نے ان کا استقبال کیا۔ ڈی پی او آفس میں منعقدہ میٹنگ کے دوران آر پی او نے پولیس کارکردگی، جرائم کے تدارک اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ لی۔آر پی او سہیل اختر سکھیرا سے ڈسٹرکٹ جھنگ بار کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ وفد میں ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری مشتاق، صدر ڈسٹرکٹ بار جھنگ فضل سدھانہ، جنرل سیکرٹری ملک شہباز، لیاقت خان، سلیم اورا، حیدر علی ننگانہ اور دیگر ممبران شامل تھے ۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پولیس اور وکلاکے درمیان مؤثر رابطے اور قانون کی بالادستی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور پولیس شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments