ڈپٹی کمشنر کا مختلف پارکس کا دورہ، صفائی اور سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا مختلف پارکس کا دورہ، صفائی اور سہولیات کا جائزہ

پارکس کے مختلف حصوں کا معائنہ ،شہریوں کیلئے دستیاب تفریحی سہولیات کا جائزہ لیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے دکن پارک، کوریاں والا پارک، کینال پارک، گلشن علی پارک اور دیگر پارکس کا دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی، شجرکاری، گرین ایریاز اور شہریوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی دلاور خان چدھڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور دیگر متعلقہ افسر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے پارکس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور شہریوں کے لیے دستیاب تفریحی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ پارکس میں صفائی کا معیار برقرار رکھنے ، سبزہ اور پودوں کی مناسب دیکھ بھال اور شہریوں کو بہترین تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا کہ پارکس کی خوبصورتی اور بہترین دیکھ بھال شہر کی مجموعی خوبصورتی کا اہم حصہ ہے ۔ پارکس میں صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو صحت مند، صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...