چنیوٹ: کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری ،کام کے معیار کو یقینی بنانے پر غور کیا گیا
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ کنوینئر کمیٹی و ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران، پارلیمنٹیرینز کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ زراعت، صحت، تعلیم، سوشل ویلفیئر، آبپاشی، ہائی ویز، بلڈنگز، پبلک ہیلتھ، ٹریفک پولیس، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل اور دیگر محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
متعلقہ افسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں، عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مختلف منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، عوامی مسائل کے فوری ازالے ، محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور سرکاری منصوبوں میں کام کے معیار کو یقینی بنانے سمیت دیگر امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ کنوینئر کمیٹی سید ذوالفقار علی شاہ اور ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ افسران کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دینے اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments