گندم ، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، مزدور طبقہ روٹی کیلئے پریشان

 گندم ، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، مزدور طبقہ روٹی کیلئے پریشان

اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 5,600 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے

چناب نگر (نامہ نگار)چناب نگر میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عام شہریوں، بالخصوص مزدور طبقے کی مشکلات بڑھا دی ہیں، جبکہ کم آمدنی والے افراد کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا بھی دشوار ہوتا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 5,600 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ فائن آٹے کے 15 کلوگرام تھیلے کی قیمت 2,500 روپے سے تجاوز کر گئی ہے ۔ اسی طرح چکیوں پر فروخت ہونے والے دیسی آٹے کی قیمت بھی 165 سے 170 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ حالات میں بنیادی غذائی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔ گندم اور آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے اور کم آمدنی والے خاندانوں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔شہریوں نے محکمہ خوراک، ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے ۔ ان کے مطابق انتظامی عدم توجہی کے باعث مبینہ طور پر ناجائز منافع خوری بڑھ رہی ہے۔

 ، جس کا بوجھ براہ راست صارفین کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔ذرائع نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ بعض متعلقہ اہلکار مبینہ مالی مفادات کے باعث ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی سے گریز کرتے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...