متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

ابوظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق ہوگیا۔

فرانسیسی صدر میکرون نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی، علاقائی صورتحال اور تجارتی جہاز رانی کو لاحق خطرات پر تبادلہ خیال، آبنائے ہرمز، بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں بحری سلامتی پر بھی گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، خطے میں دیرپا امن کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک کا عالمی توانائی کی فراہمی کے تحفظ پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...