امریکی صدر کی مقبولیت میں مزید ریکارڈ کمی، شرح 33 فیصد پر آگئی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر کی مقبولیت میں ریکارڈ کمی، شرح 33 فیصد پر آگئی۔
واشنگٹن پوسٹ، اے بی سی نیوز اور اپسوس کی سروے رپورٹ کے مطابق 66 فیصد امریکی ٹرمپ کی کارکردگی سے ناخوش ہیں، 52 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کی کارکردگی پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی اور روزمرہ اخراجات سے نمٹنے کی ٹرمپ پالیسیوں سے 75 فیصد امریکی ناخوش، 65 فیصد امریکیوں نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو غلط فیصلہ قرار دے دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments