اسحاق ڈار کی تاجک وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت، مختلف ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں

اسلام آباد:(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دورۂ دوشنبے کے دوران تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔

تاجکستان کے وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ حکومت کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے والے وفود کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں مختلف ممالک کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔

عشائیے میں روس، قازقستان، ازبکستان اور بیلاروس کے وزرائے اعظم سمیت منگولیا کے نائب وزیراعظم بھی شریک ہوئے،اس موقع پر ایس سی او کے اجلاس میں شرکت کرنے والے مختلف ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود ایک جگہ جمع ہوئے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عشائیے میں شرکت پاکستان اور علاقائی ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارتی روابط کے تناظر میں اہمیت رکھتی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...