پاکستان اور لتھوانیا کا سیاسی مشاورت کا آٹھویں دور کا ورچوئل منعقد، تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور لتھوانیا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا آٹھواں دور ورچوئل منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے یورپ ڈویژن کی ایڈیشنل سیکرٹری عائشہ علی نے کی، جبکہ لتھوانیا کے وفد کی سربراہی نائب وزیر ودمانتاس وربیکاس نے کی۔
اجلاس کے دوران فریقین نے مختلف شعبوں میں پاکستان اور لتھوانیا کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) October 19, 2026
مشاورت کے دوران عوامی روابط کو آسان بنانے کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر لتھوانیا کے وفد نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے دوطرفہ روابط کا تسلسل برقرار رکھنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments