چین کی گوانگ ڈونگ ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، 28 اکتوبر کو میچ

چین کی گوانگ ڈونگ ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، 28 اکتوبر کو میچ

گوجرہ انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی

گوجرہ (نمائندہ دنیا) چین کی گوانگ ڈونگ ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے ۔ چینی ٹیم 28 اکتوبر کو گوجرہ انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کے مدمقابل ہوگی۔ میچ سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔اس موقع پر انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی خاور جاوید نے چینی ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور کھیلوں کے روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے اور کھیل دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ اس دورے سے پاکستانی اور چینی کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔گوجرہ انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 28 اکتوبر کو ہونے والے میچ کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ، جبکہ انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی خاور جاوید کو ایونٹ کا آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...