کمالیہ:اسسٹنٹ کمشنر کا بھٹوں اور سرکاری سکول کا معائنہ

کمالیہ:اسسٹنٹ کمشنر کا بھٹوں اور سرکاری سکول کا معائنہ

اینٹی سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن کی ہدایت

کمالیہ (نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے اینٹی سموگ مہم کے سلسلے میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے تحت چلنے والے بھٹوں کا اچانک معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بھٹوں میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے استعمال اور ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے بھٹہ مالکان کو ہدایت کی کہ اینٹی سموگ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر 739 گ ب کا بھی اچانک معائنہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا اور طلباء سے تعلیمی سوالات کیے ۔ اس دوران انہوں نے طلباء کی تعلیمی استعداد، تدریسی عمل اور اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے طلباء کو دل لگا کر تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی، جبکہ اساتذہ کو ہدایت کی کہ تعلیمی معیار میں بہتری لانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...