زرعی یونیورسٹی میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی واک اور سیمینار

زرعی یونیورسٹی میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی واک اور سیمینار

چینی کا زیادہ استعمال ترک کرنے اور باقاعدہ ورزش شامل کرنے کا مشورہ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پاک کوریا نیوٹریشن سنٹر اور پنک ربن کے زیر اہتمام چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی واک اور سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں مرض کی بروقت تشخیص، احتیاطی تدابیر اور صحت مند طرز زندگی کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ہوم سائنسز ڈاکٹر بینش اسرار نے کہا کہ خواتین میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی بڑھانا اور احتیاطی تدابیر کو فروغ دینا ضروری ہے ۔ خواتین کو خود معائنے ، بروقت طبی مشورے اور صحت مند طرز زندگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے بہتر نتائج کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔کنسلٹنٹ جنرل اینڈ لیپروسکوپک سرجن ڈاکٹر بشریٰ کشف نے کہا کہ مرض کی بروقت تشخیص سے علاج کے نتائج بہتر اور صحت یابی کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ چھاتی میں کسی بھی غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔مجاہد ہسپتال کی کنسلٹنٹ نیوٹریشنسٹ ڈاکٹر عائشہ حبیب نے متوازن غذا اور فعال طرز زندگی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے شرکا کو غذائیت سے بھرپور خوراک استعمال کرنے ، چینی کا زیادہ استعمال ترک کرنے اور روزمرہ معمولات میں باقاعدہ ورزش شامل کرنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر نجمہ شاہین نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...