ڈپٹی کمشنرکے مفت آٹا تقسیم کے مقامات کے اچانک دورے

 ڈپٹی کمشنرکے مفت آٹا تقسیم کے مقامات کے اچانک دورے

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے سپورٹس کمپلیکس شیخوپورہ موڑ، راہوالی ، زین مارکی چھچھروالی اور۔۔

آرسن مارکی میں مفت آٹے کی تقسیم کے مقامات کے اچانک دورے کئے اور آٹا کی فراہمی اور سکیورٹی سمیت دیگر امور کاجائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر فیاض نے آٹا سنٹرز پر آئے شہریوں سے آٹا فراہمی بارے استفسارکیا اور شہریوں میں مفت آٹے کے تھیلے بھی تقسیم کئے ، انہوں نے شہریوں کے لئے بنائی انتظار گاہ کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا خود معائنہ کیا،انہوں نے عملہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں کسی شہری کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے ، بزرگ، معذور اور کمزور افراد کا خاص خیال کیا جائے اوربہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں