گلیانہ تا چوک پاکستان گوٹریالہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

گلیانہ تا چوک پاکستان گوٹریالہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

گلیانہ(نامہ نگار)چار یونین کونسلز کو آپس میں ملا کر بھمبر آزاد کشمیر،سماہنی جانے والی گلیانہ تا چوک پاکستان گوٹریالہ سڑک کیساتھ برسوں سے ناروا سلوک کیا جا رہا ہے ۔

یونین کونسل ملکہ،گلیانہ،بھگوال اور ٹھوٹھہ رائے بہادر کے دیہات کو آپس میں ملانے اور پھر بھمبر آزاد کشمیر کو نکلنے والی سڑک پر نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے پانی سڑک پر چھوڑ دیا ہے جسکی وجہ سے روڈ جگہ جگہ پر تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے ۔تقریباً 6 سال پہلے سابق ایم این اے عابد رضا کے دور میں سڑک کی تعمیر کا کام کیا گیا لیکن کارپٹ روڈ نہ بنائی گئی۔سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے اہل علاقہ کو آپس میں رابطے میں شدید مشکلات ہیں اور گاڑیوں کا بھی نقصان ہوتا ہے ۔ شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر روڈ کا کام شروع کروا کر اس کے گرد نالوں کی بھی تعمیر کی جائے اور سڑک کو بھی فوری پر مکمل کیا جائے تاکہ ہمیں درپیش مسائل سے نکلنے کا موقع مل سکے .اسی روڈ کو کچھ عرصہ بعد کھاریاں تا سیالکوٹ موٹروے پر انٹر چینج کے ذریعے لنک کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں