اوورسیز کے اہلخانہ کوپاسپورٹ کے حصول میں دشواری

اوورسیز کے اہلخانہ کوپاسپورٹ کے حصول میں دشواری

منڈی بہاؤالدین(نامہ نگار)پاسپورٹ آفس میں اوورسیز پاکستانی کی بیوی کو خاونداوربچوں کو والد کے شناختی کارڈ کے بغیر پاسپورٹ کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔۔۔

 پاسپورٹ آفس انچارج عمران شاکر نے اوورسیز پاکستانیوں کے بیوی بچوں کیلئے پاسپورٹ آفس کے دروازے بند کر دیئے ، ایجنٹ مافیا اور سیاسی لوگوں کی سفارش کے علاوہ معمول کا کام دشوار ہوگیا،تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ آفس منڈی بہاؤالدین جہاں دیگر سنگین مبینہ الزامات کی زد میں ہے وہاں پاسپورٹ آفس کے مقامی رہائشی انچارج عمران شاکر شہریوں کیلئے درد سر بنے ہوئے ہیں جس کے جارحانہ اور بدتمیزی پر مبنی رویہ سے ہر شہری نالاں ہے وہاں اس کی بے جا پابندیوں کے باعث اوورسیز پاکستانیوں کے بیوی بچوں کیلئے پاسپورٹ کا حصول ناممکن ہو کر رہ گیا ہے ، ضروری قواعد و ضوابط کو پورا کرنے کے باوجود اوورسیز کو اپنے پاکستان میں مقیم بیوی بچوں کے پاسپورٹ کا حصول ایجنٹ مافیا اور سیاسی ڈیروں کے گرد گھوم رہا ہے جس پر اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاج کرتے ہوئے طویل عرصے سے ایک ہی سیٹ پر تعینات مقامی رہائشی پاسپورٹ آفس کے انچارج عمران شاکر کے فوری تبادلہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کسی بااخلاق اور فرض شناس آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں