تحریک انصاف کے نوجوان رہنماوں نے ممبر قومی اسمبلی محمد احمد چٹھہ سے ملاقات

تحریک انصاف کے  نوجوان رہنماوں نے ممبر قومی  اسمبلی محمد احمد چٹھہ سے ملاقات

وزیرآباد(نامہ نگار)تحریک انصاف کے نوجوان رہنماوں نے ممبر قومی اسمبلی محمد احمد چٹھہ سے ملاقات کی۔۔۔

 ایم این اے منتخب ہونے پر مبارکبادی اس موقع پر محمد احمد چٹھہ نے کہا کہ حقیقی جمہوریت کے لیے ان کی جماعت جدوجہد کر رہی ہے جنرل الیکشن میں عوام نے تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب کروایا لیکن ان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنا مینڈیٹ واپس لے کر رہے گی۔ججز کے خط والا معاملہ سنگین ہے اس کی آزادانہ انکوائری ہونی چاہیے جو کہ اس حکومت کے ہوتے ہوئے ممکن نہیں۔ احمد چٹھہ نے کہا کہ حاضر سروس معزز جج سے اس کی انکوائری ہونی چاہیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں