وزیرآباد:اتائیوں کے خلاف کریک ڈائون ،10 کلینک سیل

وزیرآباد:اتائیوں کے خلاف  کریک ڈائون ،10 کلینک سیل

وزیرآباد(نامہ نگار)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا مختلف علاقوں میں اتائیوں کے خلاف کریک ڈائون ،10 کلینک سیل کر د ئیے گئے ۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ حماد چیمہ نے وزیرآباد کے علاقوں میں اتا ئیوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 10کلینک سیل کر د ئیے ۔اس موقع پر انہوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت بھی اتا ئیوں کو انسانی زندگیوں سے کھیلنے نہیں دیں گے ، وزیرآباد کے علاقوں ونجو والی گکھڑ ، سیالکوٹ روڈ سمیت دیگر مقامات پر کلینکس کو سیل کر کے رپورٹ حکام کو بھجوادی گئی ہے کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے کسی کو بھی اس سلسلہ میں رعایت نہیں دی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں