پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر باردانہ دیاجائے گا:نوید حیدر

پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر باردانہ دیاجائے گا:نوید حیدر

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تحصیل نوشہرہ ورکاں میں گندم کی خریداری کے لئے چار مراکز نوشہرہ ورکاں، تتلے عالی، نوکھر اور کوٹ لدھا میں بنائے گئے ہیں۔۔۔

 جہاں پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر باردانہ کا اجراء کیا جائے گا ،کسان باردانہ کے حصول کے لئے PITB کی باردانہ ایپ پر 17 اپریل تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی تصدیق کے بعد کسانوں کو تصدیقی پیغام آئے گا باردانہ کا اجراء 19 اپریل 2024 سے شروع ہو گا اور 22 اپریل سے گندم کی باقاعدہ خریداری شروع ہو جائے گی کسانوں سے گندم 3900 روپے فی 40 کلو کی مقررہ قیمت پر خرید کی جائے گی گندم کی قیمت کے علاؤہ کسانوں کو 30 روپے فی 100 کلوگرام ڈلیوری چارجز بھی ادا کئے جائیں گے چھوٹے کسان کے تحفظ کیلئے باردانہ حصول کی اہلیت 6 ایکڑ تک رکھی گئی ہے کسانوں کو گندم کی خریداری مہم کے دوران کوئی بھی مشکل ہو تو وہ اپنی شکایت ڈائریکٹ اسسٹنٹ کمشنر آفس میں درج کروائیں جس کا فوری ازالہ کیا جائے گا اس کے علاؤہ حکومت پنجاب کے ٹال فری نمبر 080013505 پر بھی اطلاع دی جا سکتی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں