سیالکوٹ:اسلحہ،شراب،2کلو منشیات برآمد،10افراد گرفتار

سیالکوٹ:اسلحہ،شراب،2کلو منشیات برآمد،10افراد گرفتار

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ناجائز اسلحہ،15 لٹر شراب اور 2کلو منشیات برآمد کرکے 10افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کیمطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص بابر شہزاد سے 10لٹر شراب، تھانہ سول لائن کے علاقہ پکاگڑھا سے شہبا ز اور سلمان سے ایک ایک پستول اور تین تین گولیاں، تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ سے ولید امجد سے ایک کلو368گرام چرس، تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ جودھے والی پھاٹک سے سرفرازسے پستول اور تین گولیاں، تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ ڈھلے والی سے بشیر خان سے پستول ، تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ اڈہ شیر پور سے سے آفاق احمد سے پانچ لٹر شراب، تھانہ موترہ کے علاقہ پل نہر موترہ سے کاشف سے پستول اور گولیاں، تھانہ ائیرپورٹ منڈہیر سے شوکت علی سے پستول اور تین گولیاں اور تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ ڈسکہ موڑ سے احتشام ایوب سے 650گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں