گجرات:روٹی،نان مہنگا بیچنے پر ہزاروں کے جرمانے

 گجرات:روٹی،نان مہنگا بیچنے پر ہزاروں کے جرمانے

گجرات (نامہ نگار )روٹی اور نان کی قیمت پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے ، اسی سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز اور۔۔۔

 اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے اپنی اپنی تحصیلوں میں آٹا سٹورز، نان بائیوں کو چیک کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے 9 مقامات پر روٹی،نان کی قیمت کو چیک کیا، خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر 13500 روپے جرمانہ عائد کیا، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے 15 مقامات پر چیکنگ کی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر 46000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا کہ ضلع بھر میں 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے جبکہ 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر ہے تمام حضرات مقررہ کردہ نرخوں اور وزن کے مطابق پر روٹی اور نان کی فروخت یقینی بنائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں