مسلم لیگ نواز ملکی ترقی کی سیاست کرتی ہے :شازیہ فرید

مسلم لیگ نواز ملکی ترقی کی سیاست کرتی ہے :شازیہ فرید

علی پورچٹھہ(نامہ نگار )مسلم لیگ نواز جھوٹ اور تباہی کی نہیں بلکہ ملکی ترقی کی سیاست کرتی ہے ۔عوام سے کیا ہر وعدہ پورا ہوگا۔ایم این اے شازیہ فرید کی پی پی 36میں الیکشن کمپین کے دوران گفتگو۔

حلقہ پی پی 36 کے لیگی رہنما رانا فیصل نذیر ممبر قومی اسمبلی شازیہ فرید کے ساتھ ڈور ٹو ڈور انتخابی کمپین چلا رہے ہیں۔اس موقع پرشازیہ فرید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن )حکومت نے ہمشہ عوام کی خدمت کی اور ایسی سیاست پر ہی یقین رکھتی ہے ۔موجودہ حکومت عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائے گی۔انتشار پارٹی نے ملک میں بدامنی اور شر انگیزی کے ویژن پر چل کر تباہی کاسبب بنی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی،21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں ہمارے امیدوار عدنان افضل چٹھہ کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرا ئیں تاکہ وہ علاقے کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات ایک کر دیں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں