میڈیکل سٹورز پر ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی

میڈیکل  سٹورز  پر  ادویات  کی  قیمتوں  میں  کمی  نہ  آسکی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے ادویات ساز کمپنیوں کے خلاف کاروائیوں کے دعوؤں کے برعکس ضلع گوجرانوالہ کے میڈیکل سٹوروں اور۔۔۔

 فارمیسی میں ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ لائی جاسکی480 سے زائد اقسام کی ادویات کی قیمتوں میں15 سے 90 فیصد تک اضافہ سے مریض پریشان ہوگئے ۔ انسانی جان بچانے والی ادویات ،ویکسین ،انجکشنز ،سیرپ کو مہنگے داموں میں فروخت کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس سے شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔ دل ،جگر ،شوگر ،بلڈ پریشر ،یرقان سمیت دیگر امراض کے علاج کی ادویات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کردیا گیا۔ حکومت کی جانب سے متعدد دعوے کئے گئے کہ ادویات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ نہیں ہونے دیں گے لیکن گوجرانوالہ ضلع میں 1300سے زائد میڈیکل سٹور،فارمیسیز موجود ہیں جہاں مختلف ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا جبکہ بعض میڈیکل سٹور بلیک میں ادویات بھی فروخت کررہے ہیں شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت ادویات کی قیمتوں میں کمی کروانے میں ناکام ہوچکی ہیں جبکہ ڈرگ مافیا خود ساختہ قیمتوں میں اضافہ کرچکا ہے جس کا سارا بوجھ عام شہریوں پر ہے ادویات کی مہنگے داموں فروخت نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں