غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور لینڈ سب ڈویژنوں کی تعداد بڑھنے لگی

غیر قانونی  ہاؤسنگ  سوسائٹیز  اور  لینڈ سب  ڈویژنوں  کی  تعداد  بڑھنے  لگی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور جی ڈی اے کی نااہلی ،گوجرانوالہ ضلع میں380سے زائد غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور لینڈ سب ڈویژنیں قائم لیکن 55 سال بعد بھی تاحال سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کا پلان تک منظور ہوسکا اور۔۔۔

 نہ ہی اراضی ایکوائر کی جاسکی۔ذرائع کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن اورپیپلزکالونی بعد محکمہ ہاؤسنگ اور جی ڈی اے نے 12 سے زائد رہائشی کالونیوں کا اعلان کیا اور متعدد مقامات پر اراضی بھی ایکوائر کی لیکن ایک بھی سرکاری رہائشی کالونی قائم نہیں ہوسکی سیالکوٹ روڈ پر جی ڈی اے سٹی کے قیام کیلئے تیاری کی گئی پپلی والا کے قریب500ایکڑ رقبہ پر ڈی ایچ اے طرز پر رہائشی کالونی منظور کی گئی لیکن تاحال کسی بھی منصوبے کو عملی جامہ نہ پہنایا جاسکا لیکن اس دوران ضلع بھر میں380 سے زائد غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز قائم ہوگئیں جی ڈی اے ٹاؤن پلاننگ شعبہ کیا فسران اور فیلڈ انسپکٹرز ان ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان سے ملی بھگت کرکے ترقیاتی کام بھی کروانے لگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں