ایران کے جواب سے اسرائیل حواس باختہ :لیاقت بلوچ

 ایران کے جواب سے اسرائیل حواس باختہ :لیاقت بلوچ

وزیرآباد(نا مہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایران نے اسرائیل کو ایسا جواب دیا ہے کہ اسرائیل حواس باختہ ہوگیا اور امریکہ برطانیہ بھی اسرائیل کی پشت پناہی جاری رکھنے۔۔۔

 پر تذ بذب کا شکار ہوگئے ہیں مسلم امہ کے خلاف طویل عرصہ سے جاری استعماری قوتوں صہیونی درندوں اور فاشسٹ مودی کے ظلم وبربریت کے خاتمہ کے لئے عالم اسلام کے اتحاد بننے کے سنہری موقع کو ضائع نہ کیا جائے ،وہ جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما عبد الوکیل علوی مرحوم کے بیٹے ابوبکر علوی کی دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ فیض آباد دھرنے کی انکوائری کا وہی نتیجہ آیا ہے جس کا عوام کو پختہ یقین تھا ،بہا ولنگر کی رپورٹ کا بھی اس سے مختلف نتیجہ نہ ہوگا، ملک کو آئین وقانون اور آزاد با اختیار عدلیہ کے ذریعے ہی بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے اور اس سے سول حکمرانی قائم ہوگی،پٹرول ڈیزل مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے جینے کی تگ ودو اور محنت بھی چھین لے گا مہنگائی کا نیا سونامی آئے گا، جماعت اسلامی عوام کو تنہا اور لاوارث نہیں چھوڑ سکتی حکمرانوں نے الیکشن کے تمام وعد ے بھلا دئیے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں