گجرات:نعیم وڑائچ کی صاحبزادی کی شادی ، اہم شخصیات کی شرکت

گجرات:نعیم وڑائچ کی صاحبزادی  کی شادی ، اہم شخصیات کی شرکت

گجرات (نامہ نگار ) ممتاز کاروباری شخصیت چودھری نعیم وڑائچ کی صاحبزادی کی شادی ڈاکٹر عبداﷲ سجاد سے نجام پا گئی۔ تقریب رخصتی میں ضلع بھر سے اہم شخصیات نے شرکت کی۔

 اس موقع پر علی وڑائچ، عمر وڑائچ، ابوبکر وڑائچ، جاوید مقبول جوڑا، سہیل مقبول جوڑا، کلیم مقبول جوڑا و دیگر فیملی ممبرز موجود تھے ۔ تقریب میں محترمہ سمیرا الٰہی، اظہر حسین، سلیم سرور جوڑا(سابق ایم پی اے )، چودھری محمد اشرف ریحانیہ ، جاوید بٹ صدر مرکزی انجمن تاجران، سول جج ملک نوید اشرف اعوان، ڈی ایس پی رفعت بھٹی، سلطان ندیم ملہی، صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ گجراتی و دیگر موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں