راہوالی:ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 16سالہ لڑکا زخمی

راہوالی:ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 16سالہ لڑکا زخمی

راہوالی (نامہ نگار)موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات میں موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش میں مزاحمت کرنے پر 16سالہ لڑکے کو پسٹل کی گولیاں مار کر زخمی کردیا۔

 زخمی کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال گوندلانوالہ میں داخل کروا دیا گیا جبکہ ملزم فرارہوگئے ۔ نواحی گاؤں بدوکی گوسائیاں کے راشد حسین کا 16سالہ بھائی امیر حمزہ اپنے کزن عاطف وڑائچ اور بھتیجے موسیٰ کے ہمراہ شام ساڑھے سات بجے موٹر سائیکل پر راہوالی سے واپس جارہے تھے کہ سیم نالہ کے قریب عقب سے آنے والے تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک کر لوٹنے اور موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی تو مزاحمت کرنے پر ملزموں نے امیر حمزہ کی ٹانگوں پر فائر مار کر شدید زخمی کردیا اور جی ٹی روڈ کی طرف فرار ہوگئے تھانہ کینٹ پولیس نے مضروب کے بھائی راشدحسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں