گیپگو ، 8ماہ میں بجلی چوروں کو 17 کروڑسے زائد جرمانہ

 گیپگو ، 8ماہ میں بجلی چوروں کو 17 کروڑسے زائد جرمانہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی زیر صدارت اجلاس میں ایس ای (کینٹ) سرکل گیپگو نے ستمبر 2023 سے اب تک بریفنگ دیتے ہوئے۔۔

 بتایاکہ اب تک بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم میں 1560 بجلی چوروں کے خلاف 1543 مقدمات مختلف تھانوں میں درج کروائے جا چکے ہیں اور 3502620 یونٹ چارج کئے گئے اور مجموعی طور پر بل ڈیٹیکشن کی مد میں 10 کروڑ 20 لاکھ 05 ہزار 183 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ ایس ای (سٹی) سرکل گیپگو نے ستمبر 2023 سے اب تک بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اب تک بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم میں 1591بجلی چوروں کے خلاف1584 مقدمات مختلف تھانوں میں درج کروائے جا چکے ہیں اور 2055668 یونٹ چارج کئے گئے اور مجموعی طور پر بل ڈیٹیکشن کی مد میں 7 کروڑ 18 لاکھ 54 ہزار 501 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں