شہری بجلی چوری کیخلاف حکومت کا ساتھ دیں:طارق قریشی

شہری بجلی چوری کیخلاف حکومت کا ساتھ دیں:طارق قریشی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے کہاکہ بجلی چوری کی روک تھام قومی کاز ہے بجلی چور قومی خزانے کو براہ راست نقصان پہنچا رہے ہیں ایسے عناصر کو قرار واقعی سزا دلوانا ضروری ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری کا بوجھ عام صارف کو اٹھانا پڑتا ہے شہری بجلی چوری کے خلاف مہم میں حکومت کا ساتھ دیں۔ بجلی چوروں کے خلاف انتظامیہ اور پولیس گیپکو حکام کو مکمل معاونت فراہم کررہی ہے ۔بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ضلعی سطح پر واپڈا حکام سے مل کر ضلعی و دیہی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت شہر اور دیہاتی علاقوں میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے کاروائیاں کی جائیں۔ لائن لاسز کو بھی کم کیا جائے گا اور باقاعدگی سے بجلی چوری کے انسداد کے حوالے سے ہفتہ وارانہ اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا اور واپڈا حکام کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ بجلی چوری کی روک تھام بلاشبہ محکمہ واپڈا کی ذمہ داری ہے لیکن اعلی حکام کی ہدایات پر انتظامیہ اور پولیس ان کی معاونت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔ بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق ٹھو س ایکشن ایک اہم قومی ذمہ داری ہے جس کو کامیابی کے ساتھ ادا کرنا متعلقہ اداروں کافرض ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں