علامہ اقبال ہسپتال کی ری ویمپنگ کیلئے 15 جون ڈیڈ لائن

علامہ اقبال ہسپتال کی ری ویمپنگ کیلئے 15 جون ڈیڈ لائن

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کی ری ویمپنگ کا منصوبہ 15جون تک مکمل کرلیا جائے ۔۔۔

جاری منصوبے کا 75 فیصد تعمیرات کام مکمل ہوچکا ہے جس پر 51 کروڑ 70 لاکھ روپے لاگت آئی ہے جبکہ منصوبے کی مجموعی تخمینہ لاگت 80 کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔ 400 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی پرانی عمارت کے ایڈمن آفیسر، او پی ڈیز، وارڈز، فارمیسی، لیبارٹریز، گزرگاہوں اور واش روم میں از سر نو ٹائلز لگائی گئی ہیں تمام پرانی وائرنگ کو تبدیل کردیا گیا ہے اور چھتوں کی سیلنگ کے علاوہ دیگر بنیادی سہولیات کو امپروو کیا گیا۔ سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ صوبے کے پرانے ہسپتالوں کی ایک ہی طرز پر ری ویمپنگ کی جارہی ہے اور یونیفارم ٹائلز، لائٹس اور دیگر آلات و سامان کی تنصیب کی جارہی ہے جس کا مقصد کوالٹی کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر موجود بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ کام کی رفتار کو بڑھائیں اور مقررہ ٹائم لائن سے قبل ہی منصوبہ مکمل کرکے ہسپتال انتظامیہ کے سپرد کیا جائے تاکہ بلاتاخیر ہسپتال میں فل کپیسٹی پر طبی سہولیات کی فراہمی کی سرگرمیوں کو بحال کیا جاسکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہسپتال کی ری ویمپنگ کے منصوبے پر کام کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جاتا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں