راہوالی : ڈاکخانہ عملہ کا سوئی گیس ، بجلی کے بلز جمع کرنے سے انکار

راہوالی : ڈاکخانہ عملہ کا سوئی گیس ، بجلی کے بلز جمع کرنے سے انکار

راہوالی (نامہ نگار)ڈاکخانہ عملہ کی طرف سے سوئی گیس اور بجلی کے بلز جمع کرنے سے انکار پر بل جمع کروانے کی آخری تاریخ پر عوام سارا دن خوار ہوتے رہے جبکہ قومی بینکوں کا عملہ بھی سسٹم بیٹھنے کا بہانہ بنا کر۔۔۔

بل جمع کرنے سے انکار کرتا رہا عوام جرمانوں سے بچنے کیلئے پرائیویٹ فرنچائزوں کے ہاتھوں منہ مانگا معاوضہ دے کر لٹتے رہے ۔ ریلوے روڈ پر واقعہ محکمہ ڈاک کے عملہ نے عید کی چھٹیاں ختم ہونے پر سوئی گیس اور بجلی کے بلز جمع کرنے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ حکومت کی طرف سے ڈاکخانہ کے عملہ کو عوام کے یوٹیلیٹی بلز جمع کرنے سے روک دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہم بلزنہیں جمع کرسکتے عوام ہاتھوں میں بجلی سوئی گیس کے بلز پکڑے قومی بینکوں میں جانے لگے تو وہاں کے عملہ بھی اپنا نیٹ ورک خراب ہونے کا بہانہ بنا کر بلز جمع کرنے سے انکار کرتا رہا جبکہ آخری تاریخ ہونے کی وجہ سے عوام بھاری جرمانوں سے بچنے کے لیے گلی محلوں میں موجود پرائیویٹ فرنچائز والوں کے پاس بلز جمع کروانے پر مجبور ہوئے تورش دیکھ کر فرنچائز والوں نے بھی منہ مانگے معاوضے وصول کرکے عوام کو لوٹ لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں