پٹرولیم مصنوعات مہنگی ،گجرات کا چیمبر کا اظہار تشویش

پٹرولیم مصنوعات مہنگی ،گجرات کا چیمبر کا اظہار تشویش

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار) سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، اسد بھٹی سینئر نائب صدر اور معصوم قمر نائب صدر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ماہ میں دوسری دفعہ اضافہ کردیا گیا ہے ۔

حکومت کی جانب سے یہ اضافہ سراسر ظلم ہے ،اس کی وجہ سے عوام اور خاص طور پر کاروباری برادری کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کا سب سے زیادہ نقصان کاروباری برادری کو ہو رہا ہے ،پٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے صنعتکاروں کی پیداواری لاگت بڑھ جاتی ہے جس کے برے اثرات برا ہ راست معیشت پر مرتب ہو رہے ہیں، پٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے خام مال، بجلی اور اشیا ضرورت کی قیمتیں بہت بڑھ جاتی ہیں ،ملک میں مہنگائی کی شرح میں پہلے ہی بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے ،حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرے اور کاروبار دوست ماحول فراہم کرے جس سے ہماری صنعت و حرفت کا پہیہ چلنے میں آسانی ہو گی اور اس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے جس سے پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہو گی اور لوگوں کو ریلیف ملے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں