وزیرآباد:ڈاکوؤں نے سعودی پلٹ سے 12 لاکھ چھین لئے

وزیرآباد:ڈاکوؤں نے سعودی پلٹ سے 12 لاکھ چھین لئے

وزیرآباد(نامہ نگار)چوری ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتوں نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا ،افسر ضمنی الیکشن میں مصروف، شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا۔

وزیرآباد میں ڈاکوؤں نے بینک سے رقم لیکر نکلنے والے سیالکوٹ روڈ کے سعودی پلٹ مظہر بٹ کو 12 لاکھ نقدی ، سعودی لائسنس، اے ٹی ایم کارڈ، شناختی کارڈ اور دیگر اشیاء سے محروم کردیا۔ مظہر بینک سے رقم نکلوا کر دوسرے بینک میں جمع کروانے کیلئے شفاخانہ حیوانات نزد سرکلر روڈ پہنچا ہی تھا کہ ڈاکوؤں نے گھیر لیا۔ ڈاکو اسلحہ لہراتے موقع سے فرار ہو گئے ۔ واقعہ کے بعد علاقے بھر میں خوف وہراس پھیل گیا۔ متاثرہ سعودیہ پلٹ شہری نے پولیس کو اپنے خدشات بتاتے ہوئے کہا کہ معاملہ کو باریکی سے دیکھا جائے اور میری رقم برآمد کروائی جائے اس کا کہنا تھا کہ وہ پردیس محنت کرتے ہیں اور پیسے کماتے ہیں، پاکستان آتے ہی لٹیرے لوٹ لیتے ہیں۔ شہریوں نے چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں