ضمنی الیکشن میں سرپرائز ووٹ لیں گے :بصیرت چشتی

ضمنی الیکشن میں سرپرائز ووٹ لیں گے :بصیرت چشتی

علی پور چٹھہ (نامہ نگار )قیام سے لیکر پاکستان کو جاگیرداروں، وڈیروں اور سیاستدانوں نے خوب لوٹا، تحریک لبیک پاکستان کامیاب ہو کر ملک میں نظام مصطفی ؐلائے گی۔

ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک کے حلقہ پی پی 36 کے ضمنی الیکشن میں امیدوار بصیرت علی چشتی نے علی پور چٹھہ میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے لیکن غلامان مصطفی ظالموں سے ڈرنے والے نہیں، ہم اللہ کے حکم سے الیکشن والے دن سرپرائز ووٹ لیں گے ، علی پور چٹھہ اور پورے حلقہ پی پی 36 کے غیور عوام نبی کریم ؐکے غلام کو ووٹ دیں، علمائے اہلسنت محدود وسائل کے با وجود اپنا حق ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر دیگر علما کرام نے خطاب میں کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ غلامان مصطفی ؐایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو جائیں،اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں، اسلام اور پاکستان کی حفاظت کریں، ظالموں اور پاکستان کو لوٹنے والوں سے ملک کو نجات دلوائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں