قیمتوں کا تعین نہ ہونے پر مرغی فروشوں کی شٹرڈاؤن ہڑتال

قیمتوں کا تعین نہ ہونے پر مرغی فروشوں کی شٹرڈاؤن ہڑتال

گوجرانوالہ،سمبڑیال(نیوز رپورٹر،سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت اور پولٹری فارم مالکان کے درمیان برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں کا تعین نہ ہونے پر مرغی فروشوں نے شٹر ڈائون ہڑتال کردی ،شٹر ڈائون ہڑتال کے باعث شہر میں مرغی کے گوشت کا بحران پیدا ہوگیا۔

 ہڑتال کے باعث ضلع بھر میں چکن کی ہول سیل اور پرچون کی 5 ہزار سے زائد د کانیں بند رہیں۔ ضلع بھر کی د کانوں پر روزانہ 6 لاکھ سے زائد کلو زندہ مرغ سپلائی ہوتا ہے ۔ ہڑتال کے باعث شہری گوشت کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے ۔ پولٹری شاپس مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ جو ریٹ کا فارمولا طے ہوا تھا اس پر عمل نہیں ہورہا، پولٹری فارم سے ملنے والے ریٹ سے بھی 70 روپے کم ریٹ کی سرکاری ریٹ لسٹ جاری کی جارہی ہے ۔ نقصان کرکے مال فروخت نہیں کرسکتے ،چکن فروشوں کا مطالبات کی منظوری تک شٹر ڈائون ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ سمبڑیال میں بھی پولٹری شاپس کی ہڑتال رہی ،گوشت نہ ملنے پر شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا ، مالکان کا کہنا ہے کہ جب تک ریٹ درست نہیں ہوں گے ہڑتال جاری رہے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں