سیالکوٹ:کئی ماہ سے رجسٹریاں پاس نہ ہونے پر شہری مایوس

سیالکوٹ:کئی ماہ سے رجسٹریاں پاس نہ ہونے پر شہری مایوس

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) رجسٹری برانچ سیالکوٹ میں سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ،کئی کئی ماہ کی جمع شدہ رجسٹریاں پا س نہیں ہورہیں سائلین دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ،عملہ آئے روز مختلف بہانے بنا کر لوگوں کوتاریخ پر تاریخ دینے لگا ۔

 اربن رجسٹری برانچ میں خاتون آفیسرسب رجسٹرار تعینات تھیں جس کا چند روز قبل تبادلہ کر دیا گیا ۔ ان کی جگہ تحصیلدار سیالکوٹ کو اضافی چارج دے کر عارضی طور پر رجسٹری برانچ میں تعینات کیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ تحصیلدار پہلے سے جمع شدہ رجسٹریوں کو پاس نہیں کررہے ان کا کہنا ہے وہ رجسٹریاں خاتون سب رجسٹرار کے دور میں جمع ہوئی ہیں میں پاس نہیں کرسکتا ، اس طرح کئی ماہ سے جمع کی ہوئی رجسٹریوں کے سائلین ذلیل و خوار ہورہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ،اس میں عوام کا کیا قصور ہے جبکہ حکومت پنجاب کا دعویٰ تھا کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر رجسٹری پاس ہوکر انتقال بھی چڑھا دیا جائے گا ۔علاوہ ازیں رورل رجسٹری برانچ میں بھی کئی کئی ماہ کی رجسٹریا ں پا س نہیں ہورہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں