بڑا لیڈر نہیں ، عوامی توقعات پر پورا اتروں گا:موسیٰ الٰہی

بڑا لیڈر نہیں ، عوامی توقعات پر پورا اتروں گا:موسیٰ الٰہی

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و امیدوار پی پی 32چودھری موسیٰ الٰہی نے کنجاہ ، گولیکی ، پیروجیدہ ،میں جلسوں اور جسوکی ، دھیرکے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ۔۔۔

عوام کی توقعات پر پورا اتروں گا، نت ہاؤس کے دروازے کبھی بند نہیں کئے ہر خاص وعام کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں ،انشا اﷲ آپ کو فیصلے پر کبھی مایوسی نہیں ہو گی ۔ موسیٰ الٰہی نے کہا کہ ہر گز یہ نہیں چاہتا کہ یہاں کے لوگ مجھے کوئی بڑا لیڈر سمجھیں بلکہ یہ چاہتا ہوں کہ یہاں کے بزرگ مجھے بھتیجا اور نوجوان بھائی سمجھیں اور یہ صرف باتوں کی حدتک نہیں عملی طور پر آپ کو نظر آئے گا ۔علاوہ ازیں امیدوار پی پی 32چودھری موسیٰ الٰہی سے ملاقات کرکے فیصل نذیر وڑائچ بڈھے والیہ برادری سمیت ق لیگ میں شامل ہوگئے ۔ گزشتہ روز کالرہ کلاں میں موسی الٰہی کی آمد کے موقع پر فیصل نذیر وڑائچ نے ملاقات کی ،اس موقع پر سالک اصغر وڑائچ،افضال اشرف چیمہ،قمر بشیر و دیگر بھی موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں